پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتوں میں فوجداری کے سنگین معاملے زیر التوا ہونے کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لئے حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں کل اپوزیشن ممبران نے جنرل مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دئے جانے کا مسئلہ
اٹھایا اور پوچھا کہ جس شخص کے خلاف ملک کے آئین کی خلاف ورزی اور لوگوں کے قتل کا الزام ہو اسے بیرون ملک جانے کی اجازت کیسے دے دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نےآئین کی دفعہ چھ کے تحت جس شخص کے خلاف مقدمہ چلانے کا عہد لیا تھا اسے باہر جانے کی اجازت دے کر پورے ملک کی توہین کی ہے ۔